ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مہمند ايجنسي ميں مسلح طالبان نے، طالبان مخالف امن کميٹي کے رکن اور ايک قبائلي سردار ملک نور محمد اور ان کے بيٹے کو فائرنگ کرکے ہلاک کر ديا- يہ واقعہ جمعرات اور جمعے کي درمياني شب کو مہمند ايجنسي کے منظر چينہ علاقے ميں پيش آيا - مہمند ايجنسي کے ايک پوليٹکل اہلکار نے بتايا کہ حکومت کے حامي قبائلي سردار نور محمد اور ان کا جواں سالہ بيٹا اپنے گھر ميں موجود تھے کہ دسيوں مسلح طالبان نے ان کے گھر پر متعدد راکٹ فائر کيے- اس حملے کے سبب مکان پوري طرح منہدم ہو گيا اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے- حکومت نے واقعے کي تحقيقات شروع کر دي ہيں اور قبائلي سرداروں کو تحفظ دلانے کے ليے ايک لائحہ عمل عنقريب ہي تيار کيا جانے والا ہے- ايک دوسرے واقعے ميں مہمند ايجنسي کي تحصيل بائي زئي کے ايک گاؤں اتم کلے ميں طالبان انتہا پسندوں نے ايک پرائمري اسکول کو دھماکہ کرکے اڑا ديا- اطلاعات کے مطابق دھماکے سے اسکول کے تين کمرے پوري طرح تباہ ہوگئے جبکہ اس کي چار ديواري کو بھي نقصان پہنچا ہے-
ادھر خيبر ايجنسي کي تحصيل باڑہ ميں دو دنوں کے دوران شدت پسندوں کي جانب سے سيکورٹي اہلکاروں پر متعدد حملوں کے بعد علاقے ميں آپريشن کا فيصلہ کر ليا گيا ہے اور مکينوں کو علاقہ خالي کرنے کا حکم دے ديا گيا- سيکورٹي فورسز پر دو دنوں کے دوران ہونے والے متعدد حملوں ميں تيرہ اہلکار مارے گئے ہيں -
............
/169